بابراعظم کا احمد آباد اسٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کرکٹ کے نہ ہونے کا شکوہ

Spread the love

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کرکٹ کے نہ ہونے کا شکوہ کردیا۔

ورلڈکپ میں روایتی حریف کے خلاف میچ سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کا شدت سے انتظار ہے، ماضی میں جو ہوا اس پر توجہ نہیں ہوتی البتہ حال پر توجہ مرکوز ہے،کوشش ہوگی کہ کل کے میچ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں۔

انجری کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہونے والے نسیم شاہ کے حوالے سے بابراعظم کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر کی عدم موجودگی ہمارے لیے مشکلات کا سبب بن رہی ہے، بطور کپتان انکی کمی محسوس کرتا ہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button