
سوات(بیوروپورٹ)سوات کی تحصیل مٹہ میں چپریال پولیس نے بیوی کو قتل کرنے والے شوہر اوردیور کر چوبیس گھنٹے کے اندرگرفتارکرلیا ۔ ایس ایچ او تھانہ چیریال محمدایازکے مطابق گزشتہ روز کوز شور میں ملزم سرزمین اور اس کے بھائی خائستہ زمین نے مبینہ طورپر میکے جانے والے والی بیوی کو بچوں کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا ۔ پولیس نے مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا اورچوبیس گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔