سوات: موٹر کار حادثے میں 14 سالہ لڑکا جاں بحق، 6 زخمی

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)سوات کی تحصیل چارباغ میں ملم جبہ روڈ پر موٹر کار حادثے کا شکار ہونے کے نتیجے میں 14 سالہ لڑکا جاں بحق اور دیگر6 افرادزخمی ہوئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور یاسین سکنہ فضاگٹ موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے اس سے گاڑی بے قابوپوکر روڈ کنارے پشتے سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں چودہ سالہ شعبان ولدمختیار علی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور یاسین سمیت تیرہ سالہ ضسن ،تیرہ سالہ اھۢد ،چھبیس سالہ ناصر ،پچیس سالہ انس اوربیس سالہ ابراہم زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طبی امداد کے لئے منگلور اور بعدازاں سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button