
لویر دیر: محکمہ تعلیم لوئر دیر عرصہ دراز سے میل اینڈ فیمل ڈی ای اوز نہ ہونے سے محکمہ ایجوکیشن لوئر دیر لا وا رث محکمہ بن چکا ہے
اسا تذہ کو اپنے مسائل کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے
محکمہ تعلیم میل اینڈ فیمل کے دفاتر میں مسا ئل کے فائل بھرے پڑے ہیں محکمہ تعلیم لوئر دیر میں فوری طور مستقل بنیادوں پر ڈی ای اوز کی تعیناتی کی جائے
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن لوئر دیر کے صدر ملک فاروق اقبال یوسف زئی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم لوئر دیر کے ڈی ای او محمد امین خان کئی ماہ سے چھٹی پر ہے جبکہ فیمل ڈی ای او ریٹائرڈ ہوچکی ہے جبکہ قائم مقام فیمل ڈی ای او کے ساتھ ضلعی باجوڑ اور لوئر دیر کی ڈول چارج سنبھالا ہے جس کی وجہ سے محکمہ تعلیم کے لوئر دیر کے ہزا روں میل اینڈ فیمل اساتذہ کو تبادلوں، یو ٹیلیٹی بلز، چھٹیوں، اور دیگر مسا ئل کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے انھوں نے محکمہ تعلیم کے وزیر، سیکرٹری، اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ لوئر دیر میں فوری طور پر مستقل بنیادوں پر مردانہ وزنانہ ڈی او ز کی تعیناتی کی جائے۔