
سوات(بیورورپورٹ)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن محمد علی خان نے کہاہے
کہ باجوڑ پولیس ایک نڈر اور بہادر فورس ہے۔ ضلعی پولیس پہلے کے مقابلے اب زیادہ مظبوط ہے۔
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں عوام اور پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور یقین دلاتا ہو ں
کہ باجوڑ پولیس کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
سابقہ لیویز فورس اب باقاعدہ طور پر خیبر پختونخوا پولیس کا حصہ بن چکی ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ باجوڈ کے دوروان پولیس دربار اور ڈی آرسی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ڈی آر سے آفس کا افتتاح بھی کیا ۔ انہوں یادگار شہداء پر حاضری دیاور ڈی پی او افس باجوڑ میں کرائم میٹنگ کی صدارت بھی کی۔انہوں نے پولیس دربار میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار کو پولیس جوانوں کے مسائل حل کرانے کے ہدایت کی ۔آرپی او ملاکنڈ نے مزید کہا کہ عوام کی جان ومال اور آبرو کی حفاظت پولیس جوانوں کی ذمداری ہے۔ اپنا ڈیوٹی پوری ایمانداری سے سر انجام دیں انہوں نے کہاکہ جس طرح پہلے باجوڑ پولیس نے وطن عزیز میں امن و استحکام اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی وہ اس وطن اور عوام کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔