
بٹ خیلہ(مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی) الخدمت فاونڈیشن ملاکنڈ کی طرف سے ڈگری کالج بٹ خیلہ میں یتم بچوں کے لیے فن گالہ کا انعقاد کیا گیا،
جس میں 320 یتیم بچوں کے درمیان تقریری، ملی نغموں، ٹیبلو،پینٹنگ اور خوراک کے مقابلے ہوئے
جبکہ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے بچوں اور ان کی بیوہ ماؤں کا سکرین ٹسٹنگ اور طبی معائینہ کرکے انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی،
میڈیکل ٹیم ڈاکٹر سراج خالد، ڈاکٹر عابد منان، ڈاکٹر وقار، نسرین خیر اور پیرا میڈیکس سٹاف پر مشتمل رہا،
تقریب میں عمائدین علاقہ اور سماجی شخصیات اور کارکنوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی
مختلف مقابلوں میں پوزیشن ہولڈرز بچوں میں نقدانعامات اور شیلڈ جبکہ مہمانوں میں یادگاری شیلڈزتقسیم کی گئی سلیم جادوگر نے مختلف کرتب دکھا کر میجک شو کیاجس سے بچے اانتہائی محظوظ ہوئے،
ڈاکٹر سراج خالد نے خون کا عطیہ دینے سے انسانی صحت پر مثبت اثرات سے شرکاء کو میڈیکل اصولوں کی روشنی میں اگاہ کیا صوبائی سیکرٹری خوراک ظریف المعانی،
جماعت اسلامی کے ضلعی امیر شہاب حسین، الخدمت کے صوبائی نائب صدر ذاکر حسین، ڈاکٹر اقبال حسین اور دیگرمقررین نے الخدمت کی کردارپر روشنی ڈال کر اسے زبردست الفاظ میں سراہا
ہیلتھ کوارڈنیٹر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن کے ساتھ پورے ملک میں 27 ہزار، خیبر پختونخوا میں 5449 اور ضلع ملاکنڈ میں 320 یتم بچے رجسٹرڈ ہیں صرف ملاکنڈ میں رجسٹرڈبچوں کی تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے لیے انہیں سالانہ 2 کروڑ 12 لاکھ روپے ماہانہ ادائیگی کی حساب سے فراہم کی جاتی ہے انہوں نے کہا الخدمت کی طرف سے صوبہ میں 8 مختلف اضلاع میں آغوش سنٹر قائم ہیں جس میں بچوں کی مکمل پرورش اور نگہداشت کی جاتی ہے، اس لئے مخیر حضرات ان خدمات کو جاری و ساری رکھنے کے لیے الخدمت کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں۔