
لوئیر دیر
عام انتخابات کا اعلان ہوتے ہی دیرلوئر میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں نے اپنے انتخابی مہم کا اغاز کردیا اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام تحصیل خال میں ورکرز کنونشن کاا نعقاد کیا گیا جسمیں کارکنوں اور عہداروں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وامیدوار قومی اسمبلی زاہد خان صوبائی اسمبلی کے امیدوار ملک محمد زیب، ملک ایوب خان، سید جاوید شاہ، میاں شرین زادہ، نوراکبرروغانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کا اعلان ہوگیا ہے کارکن آئندہ عام انتخابات کیلئے تیاری کریں اورکارکن عوامی نیشنل پارٹی کے منشورکو گھر گھر تک پہنچائیں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کیلئے میدان خالی ہے تبدیلی سرکار اور دیگر پارٹؤں نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا اور دیرکے پسماندگی کا اصل زمہ دار جماعت اسلامی ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے ترقیاتی منصوبے کسی سے پوشیدہ نہیں اور عوامی نیشنل پارٹی نے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کی ہے جوکہ ماضی میں کسی جماعت نے دیرکے عوام کیلئے نہیں کئے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مزید لوگوں کو اسلام کے نام پر گمراہ نہیں کرسکتے انہوں نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب امیر جماعت اسلامی سراج الحق سینیٹر تھے تو انہوں نے دیر کیلئے کیا ترقیاتی کیا کام کئے ہے انہوں نے کہا کہ اگر دیرکے عوام نے عوامی نیشنل پارٹی پر اعتماد کیا تو یہاں پر ترقیاتی منصوبوں کا جال بیچھا دینگے انہوں نے کارکنوں پر زوردیا کہ عوامی نشنیل پارٹی 5 دسمبرکو ایک بڑے جلسہ عام کی انعقاد کررہی ہیں جسکے کارکن اب سے تیاریاں شروع کریں۔