
تالاش (حبیب محمد خٹک سے) نوجوان نسل اپنے تعلیم کے ساتھ کھیل کود جیسے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیں ۔نوجوانوں سے قوم کے بہت سارے امیدیں وابستہ ہیں ۔ ملک شیر بہادر خان
ان خیالات کا اظہار ترخو گراؤنڈ بنڑگے تالاش دیر لوئر میں جے آئی یوتھ کے زیر انتظام تالاش ینگ سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے بعد ٹورنامنٹ کے اختتام پر تقسیم انعامات سے جماعت اسلامی تحصیل تیمرگرہ کے امیر ملک شیر بہادر خان نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔منعقدہ تقریب میں سابق تحصیل ناظم تیمرگرہ ریاض محمد ایڈوکیٹ ،قیم جماعت اسلامی تحصیل تیمرگرہ محمد رازق ،جے آئی یوتھ تحصیل تیمرگرہ صدر ملک محسن علی خان ،صدر جے آئی یوتھ تالاش ملک فرمان علی خان یوسفزئی ودیگر کے خصوصی شرکت کے علاؤہ نوجوان طبقہ بڑی تعداد میں موجود تھا ۔مقررین نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک اور معاشرے کے تعمیر وترقی میں نوجوان طبقہ ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتا ہے ۔لہذا انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ فارغ اوقات میں فیس بک ،ٹک ٹاک وغیرہ کے بجائے کھیل کود جیسے مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیا کریں ۔کیونکہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں ورزش کا بہت بڑا عمل دخل ہوتا ہے ۔مقررین نے نوجوانوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ نیک اعمال اور اچھے اخلاق کو اپنا آکر اللہ اور اس کے رسول کو ہر وقت راضی کرنے کی کوشش کرنا چاہیئے ۔انہوں نے نوجوانوں کو یاد دلایا کہ والدین کیساتھ ساتھ ملک اور قوم کی نوجوان طبقہ سے بہت سارے امیدیں وابستہ ہیں ۔مستقبل کا تمام تر بھاگ دوڑ آپ لوگوں کی ذمہ ہے ۔جس کی پاسداری نوجوانوں پر لازم ہے ۔ جے آئی یوتھ کے زیر انتظام تالاش ینگ سٹار کرکٹ ٹورنامنٹ جو کہ گزشتہ ایک مہینہ سے جاری تھا ۔جس میں علاقہ بھر کے 32کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا تھا ۔جو کہ بالآخر فائنل میچ دو بہترین ٹیموں CSSبانڈہ گئی اور KKRدرگہ کے مابین کھیلا گیا ۔اور اس طرح سنسنی خیز مقابلے کے بعد CSSبانڈہ گئی تالاش کے ٹیم نے ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا ۔تقریب تقسیم انعامات کے دوران سابق تحصیل ناظم ریاض محمد ایڈوکیٹ نے تمام تر شیلڈ ،کپ اور ٹرافیاں اپنے طرف سے کھلاڑیوں میں تقسیم کی۔جبکہ ملک شیر بہادر خان نے انتظامی کمیٹی کیلئے نقد دس ہزار روپے کا اعلان کیا ۔جبکہ دیگر اخراجات جے آئی یوتھ تالاش صدر ملک فرمان علی خان یوسفزئی نے خود برداشت کرنے کا اعلان کیا ۔۔۔