فری بلڈ گروپ کیمپ تھیلیسیمیا آگاہی مہم

Spread the love

لویر دیر رحمت اللہ سواتی سے ). .

فری بلڈ گروپ کیمپ
تھیلیسیمیا آگاہی مہم
الخدمت فاونڈیشن دیر پائین کے زیر اہتمام تحصیل لال قلعہ گراؤنڈ میں ضلعی ایڈمنسٹریشن دیر پائین اور پاک آرمی کے زیری نگرانی امن سپورٹس میلہ میں فری بلڈ گروپنگ کیمپ کا انعقاد کیا تھا جس میں بہت سے لوگوں نے اپنا بلڈ گروپ چیک کیا۔
اس موقع پر تھیلیسیمیا مرض میں مبتلا بچوں کے لیے عطیہ خون کی ضرورت اور اس بیماری سے لڑنے والے بچوں کی مدد کرنے کے طریقوں کے متعلق شرکاء کو آگاہی دی گئی۔
مقررین نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کے علاج کے لئے سرگرم عمل ہے اور ان بچوں کی زندگی بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے۔
سیشن میں الخدمت فاونڈیشن دیر پائین کے ضلعی صدر حفیظ ﷲ خاکسار، صدر الخدمت فاونڈیشن تحصیل لال قعلہ فصیح ﷲ نائب صدر الخدمت فاونڈیشن دیر پائین احسان ﷲ الخدمت بلڈ سوسائٹی صدر توصیف اور جنرل سیکریٹری الخدمت بلڈ سوسائٹی محمد زیب ودیگر معززین نے شرکت کی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button