ڈی آئی خان: گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے قافلے پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، 12 زخمی

Spread the love

خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک نجی آئل اینڈ گیس کمپنی کے کیمپ آفس پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال فیضی نے ایک شہری کے جاں بحق اور دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ درہ زنڈا کے علاقے میں پیش آیا۔ بلال فیضی نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کر دیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button