
سوات(بیورورپورٹ)ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ عرفان اللہ خان، قائمقام ڈی پی او سوات بادشاہ حضرت کے احکامات کے مطابق ایس پی لوئر سوات غلام صادق نے تھانہ غالیگے میں کھلی کچھری کا انعقاد کیا
کھلی کچھری میں ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات غلام صادق کے ہمراہ ایس ڈی پی او سرکل بریکوٹ انور خان سمیت ایس ایچ او غالیگے روشن علی، ایس ایچ اُو تھانہ شموزی علی باچا معززین علاقہ ،تاجر برادری ،علماء کرام ،ڈی آر سی ممبران، پی ایل سی ممبران، صحافی برادری، و دیگر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات نے کھلی کچہری میں شرکاء سے مخاطب ہوکر کہا کہ ہمارے اولین ذمہ داری آمن و امان کو برقرار رکھنا اور معاشرے کو منشیات جیسے ناسور سے پاک کرنا ہے جس کے روک تھام کیلئے عوام کا پولیس فورس کیساتھ تعاون کرنا لازم ہے تا کہ ہمارے آنے والے جواں العمر لوگ اس مکروہ دھندے سے بچ سکیں۔ پولیس اور عوام ایک ہیں، عوام کے بغیر پولیسنگ ناممکن ہیں، جرائم پیشہ افراد و سماج دشمن عناصر کے خلاف عوام پولیس کا ساتھ دے۔ جس پر کلی کچہری میں موجود علاقہ معززین و دیگر مکاتب فکر لوگوں نے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن، جرائم پیشہ افراد و سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے خلاف سوات پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ رہنے کا عزم کیا اور امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے کسی قسم قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔
۔۔۔۔