دارالحکومت کی ایک عدالت نے روسی صارفین کا ڈیٹا روسی سرورز پر ذخیرہ کرنے سے بار بار انکار کرنے پر گوگل کو 15 ملین روبل ($164,000) جرمانہ کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ماسکو نے فروری 2022 میں اپنی مسلح افواج کو یوکرین میں بھیجنے کے بعد سے روسی حکومت آن لائن مواد، سنسرشپ، ڈیٹا اور مقامی نمائندگی پر غیر ملکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ بار بار جھڑپیں کرتی رہی ہے۔