
لویر دیر ) سیار درہ میں گورنمنٹ سکولوں میں سیکنڈ شپ کی سہولیات سیاسی بنیادوں پر ان علاقوں میں دیئے گئے
جہاں ان کی ضرورت ہی نہیں اور جن علاقوں میں ضرورت ان کو نظر انداز کیا گیا تعصب اور بدنیتی پر مبنی محکمہ تعلیم کی اس رویئے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں
ان خیالات کا اظہار جے آئی یوتھ تحصیل تیمرگرہ کے صدر اور سیار سے منتخب بلدیاتی نمائندہ عزیز اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ سیار ویلج لوئر دیر کے 198 ویلج کونسلز میں ابادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ویلج کونسل ہے لیکن یہاں پر لڑکیوں کا گرلز ہائی سکول موجود نہیں
جس کی وجہ سے مڈل کے بعد یہاں کے اکثر بچیوں کو تعلیم کو خیر باد کہنا پڑتا ہے
کیونکہ تیمرگرہ اور دیگر علاقوں کے تعلیمی ادارے یہاں سے کوسوں دور ہیں انہوں نے کہا کہ انصاف کا تقاضہ تو یہ تھا کہ سیار درہ کےلڑکیوں کیلئے سیکنڈ شپ میں ہائی لیول کے سہولیات دیئے جاتے لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہمارے علاقے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی اس متعصبانہ رویے کے خلاف سیارہ درہ کے عوام میں غم وغصہ پایا جاتا ہے اور اس سلسلے میں میٹنگ طلب کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا