
بٹ خیلہ (مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)بٹ خیلہ میں مسلح ملزمان نے گشت پر جانے والے لیوی اہلکاروں پر فائرنگ کرکے تھانہ انچارج صابر رحمان کوشدید زخمی کرکے فرار ہوگئے،
ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شاہد خان مومند نے اطلاع ملتے ہی ہسپتال پہنچ کر زخمی اہلکار کی عیادت کی اور ملزمان کی فوری گرفتار کی احکامات دی
ملاکنڈ لیویز نے تین ملزمان کے خلاف انساد دہشت گردی سمیت مختلف دفعات میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کی۔
لیوی پوسٹ بٹ خیلہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق تھانہ نیاز محمد شہید کے انچارج صابر رحمان نے ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ میں زخمی حالت میں بیان دیا ہے
کہ گزشتہ رات وہ امن و امان بحالی کے لیے آئی ایچ سی مختیار علی، جہانگیرخان اور سپاہی فیاض کے ہمراہ گشت پر تھے جب وہ شاہین گلی پہنچنے تو وہاں پر پہلے سے موجود مسلح ملزمان سلطان علی شاہ المعروف سلطانے ولد عجیب اللہ خان، وقاص ولد ظاہر خان ساکنان بشیر اباد بٹ خیلہ اور ایک ملزم اسم وسکونت نامعلوم نے ان پر فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوکر فائرنگ سے سرکاری رائفل کو بھی نقصان پہنچ گیا ملزمان قریبی گلی میں تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، مالاکنڈ لیوی نے ملزمان کے خلاف 7ATA/324/427/353/34Ppc کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے کاروائی شروع کی،ڈپٹی کمشنر شاہد خان مومنداور صوبیدار میجر سمیع باچا نے اطلاع ملتے ہی ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ پہنچ کر زخمی اہلکار کی عیادت کی اور لیوی اہلکاروں کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کی۔