
لوئیر دیر) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد ایاز خان کی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال نے دیر لوئر میں قائم ریسکیو 1122 کے ضلعی دفتر اور کنٹرول کا اچانک دورہ کیا۔ ڈائریکٹر نارتھ نے کہا کہ دورے کا مقصد عوام الناس کو عالمی معیار کے مطابق ریسکیو سروس کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لوئیر دیر ابرار علی سمیت تمام ریسکیو دیر لوئر ٹیم نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال نے تمام ریسکیو اہلکاروں کی حاضری، ڈسپلن، فائر وہیکلز، ڈیزاسٹر وہیکل، ایمبولینسیز اور ایمرجنسی میں استعمال ہونے والے آلات اور ادویات کا تفصیلی معائینہ کیا اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر نارتھ نے کہا کہ ریسکیو 1122 عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے بین الاقوامی طرز کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں، عوام ایمرجنسی کی صورت میں فوری مدد کیلئے 1122 پر مفت کال کریں۔