ہینڈ آؤٹ نمبر۔5270۔پشاور۔نظام الدین۔حسن۔ 21 نومبر 2023
مرحوم اعظم خان نے مملکت پاکستان اور خیبرپختونخوا صوبے کی نصف صدی پر محیط عرصے تک بے لوث خدمت کی
نگران صوبائی وزیر بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل کی سابق نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا مرحوم اعظم خان کی قبر پر فاتحہ خوانی
خیبر پختونخوا کے نگران صوبائی وزیربیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے سابق نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا مرحوم اعظم خان کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لئے چارسدہ کا دورہ کیا.
چارسدہ کے قدیم ترین قبرستان میں مرحوم اعظم خان کی قبر پر حاضری دیتے ہوئے انہوں نے رب العالمین کے حضور مرحوم کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی.
انہوں نے مرحوم کے قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی. چارسدہ کے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدنان فرید بھی ان کے ہمراہ تھے.
قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد سابق نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرحوم اعظم خان وہ شخصیت تھے جنہوں نے مملکت پاکستان اور خیبرپختونخوا صوبے کی نصف صدی پر محیط عرصے تک بے لوث خدمت کی، انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے قیام سے لے کر فانی دنیا سے انتقال تک وہ نہایت متحرک رہے، اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور دانش و فہم کی بنیاد پر صوبے کا انتظام احسن طریقے سے انجام دیا، قلیل عرصے میں صوبے کے مالی و انتظامی امور میں شفافیت لے کر آئے اور میرٹ کی بالادستی قائم کی. انہوں نے کہا کہ مرحوم اعظم خان ایک بہترین انسان تھے اور ملک اور صوبے کے لئے ان کے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔