اوپن یونیورسٹی نے پاکستان کا پہلا "سیرہ ڈیجٹل ریسورس سینٹر”قائم کردیا

Spread the love
سیرت کو ڈیجٹلائز کرنا ادارے کے لئے باعث برکت، ہم سب کے لئے باعث نجات ہوگا۔پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی
سینٹرکے قیام سے ادارہ مزید ممتاز ہوگا۔ڈاکٹر صاحبزادہ شاہ فرخ
اسلام آباد30۔نومبر(     ) پیغمبر اسلام حضرت محمدؐ  کی تعلیمات پر تحقیقی کام میں طلبہ کو تعلیمی سپورٹ فراہم کرنے کے لئے  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اپنی مرکزی لائبریری میں پاکستان کا پہلا ” سیرہ  ڈیجٹل ریسورس سینٹر "قائم کردیا ہے۔ کلیہ عربی و علوم اسلامیہ کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر شاہ محی الدین ہاشمی نے گذشتہ روز اِس سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا اور امید ظاہر کی کہ اوپن یونیورسٹی کی لائبریری میں سیرت کا یہ ڈیجٹل سینٹرتدریس و تحقیق کے میدان میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سیرت کو ڈیجٹلائز کرنا ادارے کے لئے باعث برکت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کتابوں سے دور اور ڈیجٹل ڈیواسز سے منسلک ہے اور اُن کو سیرت سے جوڑنے کے لئے سیرت کے کام کو ڈیجٹل کرنا ضروری تھا، سیرہ  ڈیجٹل ریسورس سینٹر کے قیام پر  چیف لائبریرین، ڈاکٹر صاحبزادہ شاہ فرخ مبارکباد کے مستحق ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صاحبزادہ شاہ فرخ نے کہا کہ یہ پاکستان کا پہلا سیرہ ڈیجٹل ریسورس سینٹر ہے جس میں سیرت پر کتابوں کے علاوہ ڈیجٹل ریسورسز(تصاویر، آڈیوز، ویڈیوز،  پی ڈی ایف اور نقشے وغیرہ )کا ذخیرہ دستیاب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سینٹر کے لئے پہلے مرحلے میں سیرت پر 1342کتابیں خرید ی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لائبریری ٹیم نے کلیہ عربی و علوم اسلامیہ اور شعبہ سیرت سٹڈیر کے تعاون اور مشاورت سے سیرت پر مواد نظر ثانی کے بعد کیٹلاگ بنا کر ڈیٹا بیس میں شامل کیا۔شاہ فرخ نے کہا کہ سینٹرکے قیام سے ادارہ مزید ممتاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ  اس اقدام کے لئے بھرپور تعاون پرہم وائس چانسلر، پروفیسرڈاکٹر ناصر محمود کے شکرگزار ہیں۔تقریب کے اختتام پر شعبہ سیرت سٹڈیز کے چئیرمین، ڈاکٹر شاہ معین الدین ہاشمی سے سیرہ ڈیجٹل ریسورس سینٹر کی کامیابی اور یونیورسٹی کی مجموعی ترقی کے لئے دعا کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button