قائم مقام وزیر اعظم کی مداخلت پر پی سی بی نے سلمان بٹ کو تعیناتی کے اگلے ہی دن مشیر سلیکشن کے عہدے سے ہٹا دیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا کہ سلمان بٹ کا نام واپس لے لیا گیا ہے اور وہ میری ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، میں نہیں چاہتا کہ سلمان بٹ کے بارے میں غلط باتیں کی جائیں۔
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم سلیکشن میں سلمان بٹ کا کوئی کردار نہیں تھا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ اسد شفیق یکم جنوری سے ایڈوائزری سلیکشن کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گے۔