سوات: پولیس کا ملک دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا آغاز

Spread the love

سوات(بیورورپورٹ)سوات پولیس نے موجودہ حالات کے پیش نظر ملک دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرکل سیدو کے مختلف حدود میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا آغاز کردیا گیا ۔ سوات پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ منگلور، تھانہ کوکارئی اور تھانہ سیدوشریف کے حدود میں موجودہ حالات کے پیش نظر ملک دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا آغاز کیا گیا، ایس ڈی پی او سرکل سیدو شریف حبیب شاہ کی قیادت میں ایس ایچ او منگلور زاہد علی، ایس ایچ او کوکارئی زاہد اللہ اور ایس ایچ او سیدو شریف طارق خان سمیت ایلیٹ فورس، ڈسٹرکٹ پولیس اور ڈی ایس بی اہلکاروں نے حصہ لیا۔
سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن تھانہ منگلور کے حدود جبڑ، ازبکہ، دوہ سروں، لیونوں اور دوشے، تھانہ کوکارئی کے پہاڑی علاقہ جات اوغاز بانڈہ، کنگلا اور کلیل کنڈو جبکہ تھانہ سیدو شریف کے حدود چرونہ، زخانہ اور سرباب میں کیا گیا۔پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا مقصد سیکیورٹی صورتحال میں سماج دشمن و جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور ان کے سرگرمیوں پر کڑی نگرانی رکھتے ہوئے آمن و امان کو قائم و دائم رکھنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button