سراج الحق : بروقت عام انتخابات کا انعقاد یقینی نہ بنایا گیا تو ملک میں انارکی اور بغاوت کا خطرہ ہے

Spread the love

لویر دیر )جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ بروقت عام انتخابات کا انعقاد یقینی نہ بنایا گیا تو ملک میں انارکی اور بغاوت کا خطرہ ہے ملکی استحکام اور بین الاقوامی تعلقات بہتر بنانے کے لیے فوری طور پر بروقت انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے ریموٹ کنٹرولڈ جمہوریت کسی بھی صورت قبول نہیں،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹکے دیر پائین میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کیا ورکرز کنونشن سے جماعت اسلامی یوتھ کے صدر عتیق الرحمان۔تحصیل امیر محمد ہمایون خان ،سید حسن علی شاہ شعیب احمد و دیگر نے بھی خطاب کیا

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے ضلعی نائب امیر مولانا محمد حذیفہ نے بھی بحیثیت مہمان کنونشن میں شرکت کی اور امیر جماعت اسلامی کو اپنے گاؤں میں خوش امدید کہا۔۔

اپنے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس ملک میں امن و امان کی صورتحال انتہائی ابتر رہی 1600 بم دھماکوں میں سینکڑوں شہری اور سیکورٹی فورسز کے جوان شہید ہو چکے ہیں۔

دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ میں 80 ہزار پاکستانی اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر چکے ہیں اس وقت ائی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی قرضوں نے قوم کو جکڑ رکھا ہے۔

موجودہ معاشی افراتفری کی براہ راست ذمہ دار پی ٹی ائی اور پی ڈی ایم کی حکومتیں ہیں جن کی وجہ سے بے روزگاری عام اور لوگوں کی عزتیں نیلام ہو رہی ہے جبکہ پاکستان کا پاسپورٹ دنیا کی کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل ہو گیا۔

سراج الحق نے کہا کہ سابقہ ادوار میں ڈاکٹر عافیہ کو امریکہ جبکہ کشمیر کو بھارت کے حوالے کیا موجودہ فرسودہ نظام لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے جماعت اسلامی برسر اقتدار اکر ملک پر مسلط شدہ خاندانی نظام سے ازادی دلائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عام انتخابات میں واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button