دیر بالا: پولیو مہم کی سیکیورٹی پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کی اہم ہدایات

Spread the love

واڑی(شیخ ابوسعید )
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا ظفر احمد خان کے خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر رفیع اللہ خان کا پولیو ڈیوٹی کے حوالہ سے میٹنگ کا انعقاد۔۔۔

میٹنگ میں ار ائی پولیس لائن زمین خان، لائن آفیسر عمر ظاہر، پولیس لائن محرر اور تمام تھانہ جات و چوکیات کے جملہ محرروں نے شرکت کی۔

میٹنگ میں ار ائی پولیس لائن نے جملہ محرران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم ایک اہم قومی فریضہ ہے اور پولیو کے خاتمے کیلئے پوری حکومت متحرک ہے۔ جس میں پولیس فورس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ہر ایک پولیس آفیسر پولیو مہم کے دوران اپنی پوری لگن اور جانفشانی سے فرائض سر انجام دیں۔ پولیو مہم کے دوران ہر ایک سیکورٹی اہلکار مقررہ وقت سے پہلے اپنے پوائنٹ پر پہنچنا یقینی بنائیں۔ تاکہ پولیو مہم کے دوران سیکورٹی کے حوالے سے کوئی کمی نہ ہو۔ پولیو مہم کے دوران سیکورٹی اہلکار پولیو ٹیموں کیساتھ اور ان کی واپسی تک ہمراہ رہیں گے۔ دوران پولیو ڈیوٹی ہر ایک پولیس سیکورٹی اہلکار چوکنا رہے اور اپنے ارد گرد کے ماحول پر کھڑی نگرانی رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں تدارک کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ تاکہ پولیو مہم کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ تمام محرران پولیس نفری کو بریف کریں اور بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button