مودی سرکار کا دعویٰ جھوٹ نکلا؛ افغانستان میں گرنے والا طیارہ بھارتی نہیں روسی تھا

Spread the love

کابل: افغانستان کے پہاڑی سلسلے میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

جس کی تصدیق کیے بغیر بھارت نے دعویٰ کیا کہ یہ بھارتی طیارہ تھا تاہم بعد میں اس کی تردید کر دی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کے حوالے سے بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ان کی ایئرلائن کا طیارہ تھا۔

اس دعوے کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا اور مسافروں کے لواحقین بڑی تعداد میں ایئرپورٹس اور ایئرلائن کمپنی کے دفاتر پہنچ گئے اور انتظامیہ نے انہیں بار بار سمجھانے کی کوشش کی کہ ہمارا طیارہ کریش نہیں ہوا۔

لیکن، مسافروں کے خاندان والوں کا دباؤ بڑھ گیا اور معاملہ بڑھتا چلا گیا۔

روس کی جانب سے اس کا طیارہ گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کے بعد بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب غلط فہمی پر مبنی ہے۔

بھارتی ایوی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان میں گر کر تباہ ہونے والا طیارہ ہمارا نہیں روس کا تھا۔ ہم اپنے شہریوں سے معذرت خواہ ہیں۔

دریں اثنا، روسی ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں گر کر تباہ ہونے والا طیارہ ‘چارٹرڈ ایمبولینس طیارہ’ تھا جو ہندوستان سے ازبکستان جاتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا اور اس کا ملبہ افغانستان سے ملنے کی اطلاع ہے۔

روسی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ چارٹرڈ طیارہ چھ افراد کو لے کر جا رہا تھا اور گزشتہ رات افغانستان میں ریڈار سے غائب ہو گیا۔ بعد ازاں افغانستان کے صوبے بدخشاں کی پولیس نے بتایا کہ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button