لوئیر دیر
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مظہر حسین نے پی کے 18 میدان لعل قلعہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے اس سلسلے میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمدزمین خان ایڈووکیٹ اور مظہر حسین کو جلوس کی شکل میں ریٹرنگ آفیسر کے دفتر پہنچا دیا گیا اس موقع پر علاقے مشران بھی موجود تھے بعد ازاں مظہر حسین نے علاقے مشران کی موجودگی میں کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مظہر حسین کا کہنا تھا کہ ہمارے خاندان نیپہلے بھی میدان کی تعمیر وترقی کیلئے کام کیا ہے اور آئندہ کیلئے بھی علاقے کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گیانہو ں نے کہا کہ عوام کے مشکلات ومسائل سے باخبر ہے اور منتخب ہوکر عوام کے مسائل حل کرکے دم لیں گے