سوات: دیولئی میں ڈینگی وبا بے قابو، اسکولوں میں چھٹیوں کا مطالبہ

Spread the love

سوات (بیورورپورٹ)سوات کے علاقےدیولئی میں ڈینگی وبا خطرناک شکل اختیار کرگئی۔ ڈینگی بخار تقریباً ہر گھر کی دہلیز پر دستک دے چکا ہے۔اسکول کے بچے بخار کی وجہ سے سکول سے رخصت پرہوگئے۔ اساتذہ بھی بڑی تعداد میں ڈینگی کا شکار ہوگئے ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈینگی بخار کے خلاف سپرے کے باوجود روز بروز مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ مزید اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔ سکولوں میں بچوں کی بڑی تعداد بیماری کی وجہ سے رخصت پر ہوتی ہے لیکن سرکاری سکولوں میں اساتذہ کیلئے بیماری کی حالت میں حاضری جوئے شیر لانے کے مترادف ہوتی ہے۔ متاثرہ اساتذہ کی سکول حاضری سے ڈینگی مزید صحتمند افراد میں پھیلنے کا خطرہ بڑھ جاتاہے۔ حالات کے تناظر میں دیولئی کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔ وبا کے روک تھام کیلئے مزید ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ ڈینگی کے اختتام تک سکولوں کو چھٹیاں دی جائیں تاکہ متاثرہ بچے اور اساتذہ آرام کرسکیں اور وبا مزید پھیلنے سے رک جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button