ارباز خان نے دوسری شادی کر لی

Spread the love

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور فلمساز ارباز خان نے میک اپ آرٹسٹ شورہ خان سے دوسری شادی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان اور شوریہ خان کی شادی گزشتہ روز ممبئی میں ہوئی جس میں سلمان خان، سہیل خان، سلیم خان اور ارباز خان کے بیٹے ارہان خان سمیت خاندان کے دیگر افراد اور کچھ قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ مشہور بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن بھی اپنی بیٹی کے ساتھ ارباز خان کی شادی میں شریک ہوئیں، رپورٹس کے مطابق روینہ ٹنڈن اور شورائے خان کے درمیان گہری دوستی ہے۔ نکاح کے خاص موقع کے لیے شورائے خان نے ہلکے گلابی رنگ کے خوبصورت عروسی لباس کا انتخاب کیا جب کہ ارباز خان نے اپنے دلہن کے لہنگے سے ملتا جلتا سنہری رنگ کا لباس پہنا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button