‘ثابت ہو گیا کہ تم اسرائیل کے ساتھ ہو’، ہانیہ کو ‘زارا’ کا لباس پہننا پڑا مہنگا! شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بین الاقوامی فیشن برانڈ ‘زارا’ کے کپڑے پہننے پر تنقید کی گئی۔
مزید پڑھیں: ارباز خان نے دوسری شادی کر لی
ہانیہ عامر نے مسیحی برادری کے کرسمس کے موقع پر مشہور انٹرنیشنل فیشن برانڈ زارا کا بولڈ لباس پہنا تھا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی۔ ویڈیو میں ہانیہ عامر فیشن برانڈ ‘زارا’ کا بولڈ سرخ لباس پہن کر کیمرے کے سامنے پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔