پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے کے گھر پر دستی بم حملے کے خلاف احتجاج

Spread the love

بٹ خیلہ(مدثرطاہریوسفزئی نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے وڈیڈک چیئرمین پیرمصورخان غازی کے گھر پر دستی بم حملے کے خلاف درگئی میں پی ٹی آئی کارکن سڑکوں پر نکل آئیں اور احتجاج کیا گیا مظاہرین نے واقعے کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیاتفصيلات کے مطابق گزشتہ رات مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی وڈیڈک چیئرمین پیر مصورخان غازی کے گھر پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھنک کر فرار ہونے کامیاب ہوگئے تاہم اہل خانہ محفوظ رہے واقعہ کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان سڑکوں پر نکل آئیں اور درگئی میں احتجاج کیاگیا مظاہرین نے واقعے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔

مزید پڑھیں:سرد موسم کے صحت پر فوائد

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے پیر مصورخان غازی نے کہاکہ مجھے کئی بار افغانستان کی نمبروں سے دھمکی آمیز کالیں آئیں میں نے ڈپٹی کمشنر کو سیکیورٹی کیلئے درخواستیں دیں مگر انتظامیہ نے خاموشی کا لبادہ اُوڑھ لیا ہے اور ہمارے خلاف انتقامی کاروائی ہورہی ہے انہوں نے یہ بھی کہاکہ اگر مجھے کچھ ہوا تو مالاکنڈ انتظامیہ اس کا ذمے دار ہوینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button