بونیر۔(سلطان بونیری سے ) ڈی آر سی کمیٹی تحصیل سالارزئی گدیزی کے تعاون سے ایک اہم فیصلہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا جس میں فریقین کی باہمی رضامندی شامل تھی یہ فیصلہ فریقین کے مابین جائیداد پر تھا جس میں لڑائی کا خطرہ تھا۔لیکن اس اہم مسئلے کے حل کیلئے ڈی آر سی کمیٹی نے کاوشیں کی
مزید پڑھیں:ڈسٹرکٹ سٹیرئینگ کمیٹی (ایجوکیشن) کا اجلاس
اور ان کی کاوشوں سے قلیل مدت تین تاریخوں میں یہ مسئلہ حل ہوگیا ۔اس فیصلہ میں دی آر سی کمیٹی کے چیئرمین ولی رحمن ولی شہزادہ،امیر رحمن اور عبدالرشید استاد کمیٹی کے ممبران نے حصہ لیا اور خوش اسلوبی سے یہ مسئلہ حل ہوگیا اور قانون کیمطابق کمیٹی ارکان نے کاغذات میں درج کر کے فریقیقن سے دستخط لئے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی آر سی کمیٹی کے چیئرمین ولی رحمان ولی نے ڈی ایس پی سرکل ،ایس ایچ اوتھانہ جوڑ اور ڈی پی او کا کمیٹی کیساتھ تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا