بونیر: پراسیکیوٹرز کی قلم چھوڑ ہڑتال، مطالبات کی منظوری کا مطالبہ

Spread the love

بونیر( اے ار عابد سے )
ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سید فلک سیر نے پراسیکیوٹرز اور سٹاف ممبرز کا اپنے مطالبات کے حق میں پچھلے پانچ دنوں سے جاری قلم چھوڑ ہڑتال کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک عرصہ سے پراسیکیوٹرز اپنے جائز مطالبات کی منظوری کے لئے متعلقہ دفاتر کے دروازے پر دستک دیتے رہے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی اسلئے مجبور ہوکر صوبائی سطح پر قلم چھوڑ ہڑتال پر چلے گئے جس کیوجہ عدالتی کام اور مقدمات کی پیروی متاثر ہوئی ہے اور پولیس کو مقدمات کی درست پیروی میں قانونی مسائل و مشکلات اور پیچیدگیوں کا سامنا ہے اور وکلاء کے کام بھی التواء کا شکار ہیں لیکن پراسیکیوٹرز کے پاس اس کے علاؤہ کوئی اور بہتر اپشن موجود نہیں تھا اسلئے قلم چھوڑ ہڑتال پر چلے گئے۔
ڈی پی پی سید فلک سیر نے پراسیکیوٹرز کے مطالبات کو دھراتے ہوئے بتایا کہ انکے مطالبات جائز ہیں جن میں آزاد و خود مختار پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کا قیام پراسیکیوٹر جنرل افس کا قیام مساوی تنخواہیں و یکساں الاونسز بمطابق جوڈیشری و پولیس سب کے لئے آفیشل گاڑیاں و رہائش خواتین پراسیکیوٹرز کے لئے بنیادی سہولیات پراسیکیوشن ایکٹ اسمبلی سے پاس کرنا پراسیکیوشن اکیڈمی کا اختیار دینا شریعہ ٹریننگ میں شامل کرنا اور آفیشل سٹاف کے لئے بھی مساوی تنخواہیں اور الاونسز دینے کے مطالبات شامل ہیں۔
ڈی پی پی نے واضح پیغام دیا ہے کہ اس بار مطالبات کی منظوری تک جہدوجہد جاری رکھا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر دھرنا بھی دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button