مشعال ملک اور وزیر محکمہ ترقی نسواں سیدباز علی نقوی کے درمیان مظفرآباد وفود کی سطح پر ملاقات

Spread the love

معاون خصوصی برائے وزیر اعظم پاکستان ہیومن رائٹس اینڈ وومن ایمپاورمنٹ مشعال ملک اور وزیر محکمہ ترقی نسواں سیدباز ل علی نقوی کے درمیان مظفرآباد وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں آزادکشمیر کی خواتین کے حوالے سے 100 دنوں پر مشتمل ہیومن ایمپاورمنٹ اور ہیومین رائٹس کے حوالے سے وفاقی حکومت کے پلان کے تناظر میں خواتین کے حقوق کے میمورنڈم پر سائن کیے گے۔ 100 دنوں پر مشتمل ہیومن ایمپاورمنٹ اور ہیومین رائٹس کے میمورینڈم پر دستخط کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس میں وزیر حکومت تقدیس گیلا نی،ممبر اسمبلی نثارہ عباسی، سیکرٹری محکمہ ترقی نسواں ارشاد قریشی، ڈائریکٹر محکمہ ترقی نسواں قدسیہ بتول، ڈائریکٹر محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر اکرام الحق، ڈپٹی ڈائریکٹر نصرت شاہین سمیت دیگر افیسران اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

ا س موقع پر ڈائریکٹر محکمہ ترقی نسواں سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے وزیر اعظم پاکستان ہیومن رائٹس اینڈ وومن امپاورمنٹ مشعال ملک نے کہا کہ خواتین کی ترقی وفاقی حکومت کا سپیشل فوکس ہے۔ خواتین کو ایمپاور کرنے کے لیے انھیں معاشی طور پر مضبوط کرنا ہو گا۔

ڈیجیٹلائزیشن کو پرموٹ کرنا ہوگا۔ آزادکشمیر میں دیگر صوبوں کی طرح صحت اور دیگر مسائل کو ایڈریس کریں گے تو حقیقی ترقی کی جانب بڑھ سکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ خوشی ہوئی ہے کہ آزادکشمیر کا لیٹریسی ریٹ دیگر صوبوں سے بہتر ہے۔

ہمارا فوکس ہے کہ آزادکشمیر کے محکمہ ترقی نسواں کے ساتھ مل کر خواتین کو ڈیجیٹلائزیشن کے ٹرینڈ سیکھائے جائیں تاکہ وہ روزگار کے بہترین مواقع حاصل کرسکیں۔ مورٹیلیٹی، سمیت خواتین کے دیگر صحت کے مسائل کو حل کرنا اشد ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ وفاق میں روزگار کے حوالے سے آزادکشمیر کی خواتین کا کوٹہ بڑھائیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں حالات بدتر ہیں۔آزادکشمیر میں بہتری اور مثالی ترقی کے لیے آزادکشمیر کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت سید بازل علی نقوی نے کہا کہ آزادکشمیر کے دیہی علاقوں کی خواتین صحت اور روزگار جیسے مسائل کا شکار ہیں۔

دیہی علاقوں میں فوکس کے لیے وفاقی حکومت کی مدد درکار ہے۔ انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی قیادت میں موجودہ حکومت وفاق کے ساتھ مل کر خواتین کی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

وزیر ترقی نسواں سید بازل نقوی نے مشال ملک کا دورہ آزادکشمیر پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آزادکشمیر میں خواتین کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت کی مدد درکار ہے۔

انھوں نے 100 دنوں کے وفاقی حکومت کے منصوبہ کو سرہا ااور کہا کہ وفاق کا یہ منصوبہ خواتین کی فلاح کے لیے انقلابی قدم ہے جس کو جتنا سراہا جائے کم ہے۔ جبکہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرحکومت محترمہ تقدیس گیلانی نے خواتین کی ترقی کے لیے 100 دنوں پر مشتمل ہیومن ایمپاورمنٹ اور ہیومین رائٹس کے حوالے سے وفاقی حکومت کے پلان کو خوش آئند قرار دیا اور خواتین کی ترقی کو معاشی ترقی سے تعبیر کیا اور کہا کہ اگر بہترین معاشرہ بنانا ہے تو خواتین کی ترقی پر فوکس کرنا ہوگا۔

وزیر حکومت تقدیس گیلانی نے معاون خصوصی براے وزیر اعظم پاکستان ہیومن رائٹس اینڈ وومن ایمپا ورمنٹ مشعال ملک کا آزادکشمیر آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وفاقی وویمن ایمپاورمنٹ منسٹری اور آزادکشمیر کی حکومت مل کر کام کریں گے تو بہتری کی راہیں کھل سکتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ خواتین کو جدید تقاضوں کو سمجھنا ہوگا۔ خواتین اگر جدید ٹرینڈز سے واقف ہوں گی تو وہ زندگی میں بہتری انداز میں آگے بڑھ سکیں گی اور خوشحال زندگی بسر کرسکیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button