تیمرگرہ۔۔۔۔ہارون خان
ایس ایس اور ہیڈ ماسٹر پروموشن میں ٹال مٹول اور تاخیری حربوں کے خلاف ایس ایس ٹی اساتذہ نے 5مارچ کو پشاور میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا،اس حوالے سے متعلقہ پروموشن ایس ایس ٹی اساتذہ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سینئر ایس ایس ٹی اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اجلاس میں محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا کی جانب سے ایس ایس ٹی مرد و خواتین کی محکمانانہ پروموشن میں غیر ضروری تاخیری حربے اور ٹال مٹول کرنے پر شدید غم وغصے کا اظہا رکیا گیا اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈائریکٹریٹ میں گذشتہ کئی مہینوں سے سینئر ایس ایس ٹی اساتذہ کو ایس ایس اور ہیڈ ماسٹر پوسٹ پر مووٹ کرنے کا کیس سرد خانہ میں پڑا ہوا ہے اس حوالے سے ایس ایس ٹی ایسوسی ایشن کی صوبائی قائدین نے کئی مرتبہ سیکرٹری اور ڈائریکٹر ایجوکیشن سے ملاقاتیں بھی کیں اور انھیں بتایا کہ ایس ایس اور ہیڈ ماسٹر پر جانے والے ایس ایس ٹی مرد وخواتین کی تمام ضروری کاغذی کاروائی مکمل کر لی گئی ہے لیکن اس کے باوجود مسلسل ٹرخانے اور ٹال مٹول سے کام لیا جارہاہے جس پر ایس ایس ٹی اساتذہ میں بے چینی اور شدید اضطراف پایا جاتاہے مقررین کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم خیبر پختون خوا کی جانب سے تاخیری حربوں کے خلاف ایسوسی ایشن نے 5مارچ کو پشاور میں احتجاجی دھرناکا فیصلہ کرلیا ہے جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا اجلاس میں سیکرٹری اورت ڈائریکٹر ایجوکیشن سے مطالبہ کیا کہ ایس ایس اور ہیڈ ماسٹر کیلئے فی الفور ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی اجلاس کیلئے چھٹی جاری کی جائے اور معمار قوم کو احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔