پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی کے 14 کا ورکرز کنونشن

Spread the love

لوئیر دیر
پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی کے 14 کا ایک ورکرز کنونشن سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمدزمین خان ایڈووکیٹ کے رہائش گاہ اوڈیگرام پر منعقد ہوا جسمیں کارکنوں اور عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ پی کے 14 دیرلویر کے امیدوار محمد زمین خان ایڈووکیٹ این اے 6 دیرلویر کے امیدوار حنیف خان،مظہر حسین،ملک ارشاد،اخونزادہ ظہور زادہ،ملک طالع مند سید،گل میر خان اور دیگر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں بروقت انتخابات چاہتی ہے الیکشن کیلئے بالکل تیار ہے

8فروری کو ملک میں بروقت انتخابات کی انعقاد یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور دیرلویر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہونگے انہوں نے کہاکہ ملک سے بدامنی مہنگائی بیروزگاری پاکستان پیپلز پارٹی ہی ختم کراسکتی ہے اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات میں ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں دیرلویر میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کی ہے ہزاروں لوگوں کو روزگار دیا ہے اور لاکھوں لوگ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے کارکنوں سے ایپل کی کہ الیکشن کیلئے متحد ہوجائے پارٹی منشور کو گھر گھر تک پہنچائیں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے دن رات بھرپور مہم چلائیں اس موقع پر ملک نواز کونسلر یحییٰ خان اور تاج محمد اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button