
بونیر(بیورو چیف عابد سے) مسلم لیگ نواز کے ضلعی جنرل سیکرٹری شاہ بخت روان خان ایڈوکیٹ نے جہان بر خان رشید خان اور ناظم شرف کے ھمراہ بونیر پریس کلب کی نئی کابینہ کو مبارکباد دینے کے لئے بونیر پریس کلب تشریف لائیں اور مبارکباد کے موقع پر شاہ بخت روان خان ایڈوکیٹ نے صحافیوں کے مثبت کردار اور معاشرے پر اسکے اچھے اثرات کا زکر کیا اور بونیر پریس کلب کے ممبران کے کردار کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ حسب سابق برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے کے وقار تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں رہیں گے اور اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔