واڑی( نمائندہ نوائے دیر) عشیرئی درہ میں اراضی تنازعہ، چھری چلنے سے باپ دو بیٹوں سمیت زخمی ہسپتال منتقل، ایک زخموں کی تاب نہ لاکر ہسپتال میں چل بسے، پولیس کے مطابق حدود تھانہ گندیگار بمقام لاویار الماس عشیرئی درہ میں اراضی تنازعہ پر فریقین گل حمیم ولد گل فقار مختیار ولد گل حمیم اور محمد روم ولد میرول خان ، قیوم ، عمران پسران محمد روم ساکنان لاویار الماس کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں فریق دوم باپ اپنے دو بیٹوں سمیت چھری کے وار لگنے سے زخمی ہوگئے زخمیوں کو مقامی آر ایچ سی چوڑن منتقل کردیا گیا جہاں عمران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے ۔