بونیر۔ عوامی نیشنل پارٹی کو پی کے 25 میں بڑی کامیابی ملی
بونیر۔عوامی ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار خان ذادہ نے عوامی بونیر۔نیشنل پارٹی کے امیدوار پی کے 25 افسر شان کی حمایت کا اعلان
بونیر عوامی ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی صدر محمد جان اور سینکڑوں پارٹی کارکن نے فیصلے کی حمایت و تائید کی
بونیر ۔عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار افسر خان دیگر رہنماوں نے فیصلے کو بڑی کامیابی قرار دی
بونیر(بیورو چیف عابد سے) عوامی نیشنل پارٹی کو پی کے 25 میں بڑی کامیابی ملی ہے جب عوامی ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد امیدوار پی کے 25 خان زادہ نے ضلعی صدر محمد جان اور سینکڑوں پارٹی کارکنوں کے ھمراہ انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار پی کے 25 افسر خان کے حمایت کا اعلان کیا ۔گجر ھاوس میرہ ملکپور میں ایک بڑی تقریب میں خان زاذدہ گجر نے انتخابات سے دستبردار کا اعلان کیا اور عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار پی کے 25 افسر خان کے لئے بھر پور انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا ۔اس موقع پر عوامی ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی صدر نے اس فیصلے کی توثیق کی اور کارکنوں نے ساتھ دے کر ھاتھوں میں ھاتھ ڈال کر اپنی جانب سے بھر پور ساتھ دینے کا عہد کیا۔تاہم میڈیا ٹاکس میں عوامی ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلعی صدر محمد جان نے واضح کیا کہ اس فیصلے کا اطلاق صرف پی کے 25 تک محدود رہیگا اور قومی و دیگر صوبائی نشست پر پارٹی امیدوار انتخابات میں بھر پور حصہ لینگے۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار پی کے 25 آفسر خان میاں سید لائق باچا ولی رحمان نے اس فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا اور اس کو بڑی انتخابی اور سیاسی جیت قرار دیا اور یقین دلایا کہ عوامی نیشنل پارٹی منشور کے مطابق گجر قوم کے جائز حقوق کے لئے بھر پور ساتھ دینگے اور جب بھی حکومت بنی تو گجر قوم سے کئے گئے وعدے پورے کریگی اور گجرو زبان کو اھمیت دینے اور گجر قوم کے دیگر مسائل و مشکلات کو حل کرنے میں بھر پور ساتھ دیا جائے گا اور اس قوم کو ہر پلیٹ فارم پر عزت و احترام دیا جائے اور باچا خان بابا کے فلسفہ امن کو عام کیا جائے گا۔