
یمبرج یونیورسٹی کے محققین زمین پر ایک ایسا خلائی مقناطیس بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو قابلِ تجدید ٹیکنالوجی میں مغرب کا چین پر انحصار ختم کر سکتا ہے۔
محققین ٹیٹرٹائنائٹ کو ایک ’خلائی مقناطیس‘ کہتے ہیں جو توانائی کو صاف کرنے والی ٹیکنالوجی میں انقلاب لا سکتا ہے۔ مقناطیس فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے اہم سمجھی جانی والی برقی گاڑیوں، پون چکیوں اور دیگر اختراعات کے لیے ضروری ہوتا ہے۔