بونیر(بیورو چیف عابد سے) اشاعت التوحید والسنت کے ضلعی امیر مولانا محمد حسن ضلعی ناظم اعلیٰ مولانا محمد حسین ٹریفک کے المناک حادثے میں شہید ہوگئے ہیں
جبکہ انکے ساتھی مولانا معاذ شدید زخمی ہیں۔
حادثہ تھانہ ناوہ گئی کے حدود پہاڑی سلسلہ میں سپلم تنگے کے مقام پر پیش ایا ۔
بتایا جاتا ہے کہ تینوں ٹویٹا رش جیپ میں بر بونیر سے کوز بونیر جارہے تھے کہ اترائی میں گاڑی کا بریک فیل ہوا اور گاڑی کئی سو گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں مولانا حان اور مولانا حسین موقع پر جان بحق ہوئے جبکہ ساتھی مولانا معاذ شدید زخمی ہوا۔
تھانہ ناوگئی پولیس اور رسکیو ون ون ٹو ٹو کے مطابق جائے حادثہ پر پہنچ کر رسکیو اپریشن میں حصہ لیا جہاں پہلے سے بہت ساری گاڑیوں کے ڈرائیورز اور سواریاں جائے حادثہ پر جمع ہوئے تھے۔
رسکیو کے مطابق زخمی اور نعشوں کو ڈی ایچ کیو ھسپتال ڈگر پہنچایا گیا جہاں زخمی کو علاج کی عرض سے داخل کرایا گیا اور نعشوں کا ابتدائی میڈیکل رپورٹ مرتب کر کے ورثاء کے حوالے کیا گیا
جنکا نماز جنازہ عدالت چوک ڈگر میں بعد از نماز عشاء ادا کیا گیا جہاں پر اشاعت التوحید والسنت کا بڑا مدرسہ و مسجد اباد ہے اور اس مدرسہ و مسجد کو اشاعت التوحید والسنت کا ہیڈ کوارٹر کی حیثیت حاصل ہے۔
نماز جنازہ میں اشاعت التوحید والسنت کے ہزاروں علماء و طلباء علاقے کے سیاسی سماجی و مزہبی شخصیات اور علاقہ عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اللہ کے حضور پیش ہونے والوں کی دینی و علمی خدمات پر ان کے لئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی اجتماعی دعا مانگی گئی