بونیر(بیورو چیف عابد سے)مسلم لیگ ھاوس ایلئی میں منعقدہ پی کے 25 کے لیگیوں کے بڑے جرگے میں ضلعی سیکرٹری جنرل شاہ بخت روان خان کے نام جاری
پارٹی ٹکٹ کو حوالے نہ کرنے اور اس نشست پر جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ اپنے لئے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے پر ضلعی صدر حاجی سالار کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے
اور صدر کا اپنے این اے سیٹ پر اپنی زاتی مفاد کے لئے ضلعی جنرل سیکرٹری کے نام جاری ٹکٹ اپنے پاس رکھنے اور اس پر سودا بازی کو پارٹی کے لئے بڑا نقصان قرار دیا ہے
اور واضح موقف اپنایا ہے کہ پی کے 25 کے لیگیوں کو یہ فیصلہ پارٹی کے خلاف سازش لگتا ہے
جس سے انتخابات میں پارٹی ٹکڑوں میں تقسیم ہوجائے گی جس کا فایدہ لیگ مخالف جماعت کو ملے گا
جس لیگیوں کو کسی صورت قبول نہیں
اور ایک پندرہ رکنی جرگہ تشکیل دے کر صدر سالار کے پاس بیجھا تاکہ شاہ بخت روان خان کے نام جاری پی کے 25 کا پارٹی ٹکٹ لائے
اور جمع کرکے اس پر الیکشن لڑا جائے یا پھر پی کے 25 کے لیگی اس پر کسی سیاسی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلے بصورت دیگر ہر راستہ استعمال کئے جانے کا فیصلہ ہوا
اور ہر صورت میں صدر کے فیصلے کے خلاف بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے اپنا الگ راستہ چننے اور انتخابات میں شاہ بخت روان خان کو ووٹ دینے کا ختمی فیصلہ کیا اور انتخابی مہم میں بھر پور حصہ لینے کا عہد بھی کیا۔
میڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئے جہانبر خان کہا کہ پندرہ رکنی جرگہ صدر سالار کے پاس جاکر ٹکٹ لے کر ائے گی اور یہ فیصلہ پی کے 25 کے لیگی کریں گے کہ اس حلقہ سے کسی سیاسی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرلے ۔