
لاہور: لاہور سے پی پی 162 کے امیدوار منظر عباس کھوکھر کے دفتر ٹاؤن شپ میں پٹرول بم سے حملہ کیا گیا۔
معلومات کے مطابق صبح کے وقت نامعلوم افراد نے گیٹ پر پٹرول بم پھینکا اور فرار ہو گئے،
گیٹ پر لگے تمام بینرز اور جھنڈے پٹرول بموں سے جلا دیے گئے۔
پی پی کے امیدوار منظر عباس کھوکھر نے تھانہ ٹاؤن شپ میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے درخواست دے دی۔
منظر عباس کھوکھر نے کہا کہ میرے مخالفین میری انتخابی مہم سے خوفزدہ ہو گئے ہیں
اور انہوں نے جارحانہ اقدام کیا ہے،
ایسے ہتھکنڈوں سے میری انتخابی مہم کم نہیں ہو گی۔