
یویارک: عالمی تنظیم ہیومن واچ رائٹس نے اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ اور لبنان میں سفید فاسفورس بم استعمال کرنے کی تصدیق کی ہے جو انسانی جانوں کے لیے نہایت مہلک ہوتا ہے۔
ہیومن واچ رائٹس نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ اسرائیل نے خود پر ہونے والے حملے کو جواز بناکر جوابی کارروائی میں غزہ اور لبنان میں سفید فاسفورس بم کا استعمال کرکے معصوم شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔
ہیومن رائٹس واچ نے غزہ میں 11 اکتوبر اور لبنان پر 10 اکتوبر کو اسرائیل کے حملوں کی تصدیق شدہ ویڈیوز جاری کیں جن میں فاسفورس بم کا حملہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے