
الخدمت فاونڈیشن لوئر دیر غریبوں، لا چاروں مسکینوں کے لئے شجریہ سایہ دار ثابت ہورہی ہے گزشتہ چھ ماہ میں لوئر دیر میں الخدمت فاونڈیشن نے فلاحی اور ترقیاتی کام کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا الخدمت فاونڈیشن کی خدمات کا سلسلہ جاری ہے۔
الخدمت فاونڈیشن نے دکھی انسانیت کی خدمت میں نام کمایا یہی وجہ ہے کہ الخدمت فاونڈیشن پر عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے الخدمت فاونڈیشن مخیر حضرات کے ایک ایک پیسہ کی امین اور محافظ ہے اور مستحقین کو اپنا حق پہنچا رہی ہے الخدمت فاونڈیشن ملک بھر سمیت لوئر دیر میں بھی انتہائی متحرک اور فعال کردار ادا کرہی ہے گزشتہ چھ ماہ کے دوران مختلف مد میں غریبوں، مسکینوں، بیواووں، اور یتیموں کی گرانقدر خدمات انجام دئے الخدمت فاونڈیشن لوئر دیر ہر شعبہ کی طرح تعلیم اورطلباء پر بھی خصوصی توجہ دیں رہی ہے بنو قابل پروگرام کے تحت لوئر دیر میں 9ہزار طلباء وطالبات کی رجسٹریشن کی نادار، غریب اور مستحق طلباء وطالبات جوکہ تعلیمی اخراجات بر داشت نہیں کر سکتے ہیں ان کے لئے سکالرشہ دیں رہی ہیں تاکہ غریب اور نادار طلباء وطالبات بھی زیور تعلیم سے اراستہ ہوکرمستقبل میں اپنا کا میاب زندگی گزار کر کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلا ئے اور اپنے پا وں پرکھڑا ہوسکے اس مقصد کے لئے الخدمت فا ونڈیشن نے عبدالولی خان یونیورسٹی اور ریفا انٹر نیشنل یونیورسٹی چکدرہ کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخظ کر دئے اور ان کی باہمی اشتراک سے بنو قابل پروگرام کے تحت مذکورہ یونیورسٹیاں طلباء کو ائی ٹی لیب کی سہولیات دیگی الخدمت فاونڈیشن نے لوئر دیر میں کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت بچوں اور بچیوں کی صلاحیت بڑھانے اور ان کی زہنی نشونما کے لئے ماہانہ کی بنیاد پر ہر تحصیل کی سطح پر سٹیڈی سرکل کا اہتمام کیاہے جبکہ ان بچوں کے ماووں کے لئے باہمت ماں کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا جبکہ لوئر دیر میں گھروں پر زیر کفالت 600یتیم بچوں اور بچیوں کوفی کس ما ہانہ چار ہزار روپے تعلیم کے حصول کے لئے وظیفہ دی جارہی ہیں او رمذکورہ رقم ان کے نام بینک میں کھولے گئے اکاونٹس کو منتقل کیا جا رہا ہے ان یتیم بچوں کو عیدی اور عید گفٹس جس میں نئے کپڑے، مٹھایاں، شوز وغیرہ شامل ہیں دئے جارہے ہیں ماں اور بچوں کی ما ہانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ بھی کیا جا رہا ہے جس سے مختلف بیماریوں کی تشخیص سامنے اتی ہے پوزیشن ہولڈر طلباء کو الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے سالانہ ٹور بھی دیا جا رہا ہے امسال بھی درجنوں طلباء کو موسم گرمامیں کالام سوات کا ٹور دیا گیا الخدمت فا ونڈیشن عوام کو پینے کی صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر بھی کام کر رہی ہے چکدرہ میں فلٹریشن پلانٹ نصب کیا ہے جس سے ہزاروں افراد مستفید ہو رہے ہیں الخدمت فا ونڈیشن نے گزشتہ رمضان المبارک میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوا رٹر ہسپتال سمیت دیگر مقامات پر روزہ داروں کے لئے افطاری کے پروگرامات کا انعقاد کیا ایک 1000 غریب ولا چار او رمستحق افراد میں فوڈ پیکجز تقسیم کئے جس میں چاول، آٹا، چینی دالیں، وغیرہ شامل تھے اس کے علاوہ پچاس مستحق خاندانوں کومستقل بنیادوں پر ہر ماہ راشن دیا جا رہا ہے ارفن پروگرام کے تحت عید الفطر اور عید الا ضحی کے موقع پر600افراد کو عید گفٹس دئے گئے جبکہ دارلامان میں بھی عید گفٹس اور ہائی جین کٹس دئے گئے فلسطین کے نہتے اور مظلوم مسلمانوں کے لئے بھی الخدمت نے 4کروڑ کا چندا اکٹھا کرکے بھیج دیا الخدمت نے ماہ رمضان میں غریب لوگوں کے لئے سستی روٹی فراہمی پروگرام کے تحت تیمرگرہ، خال، ادینزئی، ودیگر مقامات پر تندور لگاکر ادھی قیمت پر یعنی 10روپے فی روٹی غریبوں کو فراہم کی جس سے رمضان المبارل میں ہزا روں افراد مستفید ہو ئے مخیر حضرات کی تعاون سے عید الاضحی کے موقع پر بیسیوں مویشی جس میں بھیڑ، بکریاں شامل تھے قربانی کرکے ان کا گوشت،افغان مہاجرین، دینی مدارس، دارلاما ن اور ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ کے قیدیوں اورمستحق افراد میں تقسیم کردیا اسی طرح مخیر حضرات کی تعاون سے ماہانہ درجنوں مویشاں زبح کیا جا تا ہے اور ان کا گوشت ٖغریبوں اور لا چار افراد میں تقسیم کاجا تا ہے الخدمت فاونڈیشن نے موسون کی ڈیزاسٹر سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور تقریبا 100ریسکیو اپریشن اورواقعات میں اپنی مدداور تعاون پیش کی ٹریفک حادثات میں زخمیوں کو ہسپتالوں اورجبکہ جان بحق افراد تابوت اور کفن مہیا کرکے انہیں گھروں کو پہنچایا ٹریفک حادثات میں زخمی افراد کو کھانا فراہم کیا اور زخمیوں کو خون فراہم کیا الخدمت فاونڈیشن عوام کو پنے کی صاف پانی فراہمی کے لئے تین مقامات لقمان با نڈہ، مسکینی، اور بلامبٹ میں بورنگ کی اوراس کے لئے بجلی فراہمی کے لئے سولر سسٹم نصب کیا ایک سسٹم پر تقریبا 10 لاکھ روپے کی لاگت ائی ہیں ایسی طرح ابنوشی کے لئے مختلف مقامات پر 62 ہینڈ پمپس، 48 عدد ڈگ ویل اور 20 عدد بورنگ سسٹم نصب کئے ہیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں پینے کی پانی فراہمی کے لئے گریوٹی سکیم بنائے ہیں جس سے لاکھوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں واٹر فلٹریشن ہائی جین پروگرام کے تحت پہاڑی علاقوں میں پینے کی پانی (مضر صحت) ہونے کے حوالے سے عوام میں ا گاہی وشعور اجا گر کیا جا رہا ہے میدان کے علاقہ مانیال میں پینے کی پانی میں کیمکل کی موجودگی سے تھائی رائڈاور کینسر پید ا ہونے کا خطرہ ہے جس پر الخدمت فا ونڈیشن عوام میں اگاہی کی غرض سے پرو گرامات کا انعقاد کیا گیا اور پینے کی پانی کی مضر اثرات سے بچنے کے لئے عوام کو پانی ابالنے سمیت دیگر ترکیبوں سے اگاہ کیا گیا الخدمت فاونڈیشن نے لوئر دیر میں جہیز کی مد میں 18 مستحق افراد کو فی کس ایک ایک لاکھ روپے دئے چار لاکھ پچا س ہزار روپے تعلیم کے مد میں غریب ولاچار طلباء کو تعلیمی اداروں میں خلوں کے لئے دئے اور 26لاکھ روپے صحت اور علاج معالجہ کے غریبوں پر خرچ کئے ایک ڈونرز کی تعاون سے لوئر دیر کے علاقہ ثمرباغ میں کینسر کے ایک مریض کے علاج معالجہ پر 15لاکھ روپے خرچ کئے گزشتہ مارچ میں طوفانی بارشوں سے لقمان بانڈہ میں ایک غریب شخص کی مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جان بحق ہوگئے تھے متاثرہ خاندان کو ٹینٹ، راش فراہم کر دئے میاں بانڈہ لقمان با نڈہ اور ضلع بھر میں بارشوں سے جان بحق ہونے والے 8متا ثرہ خاندانوں کو فی خاندان، پچاس، پچاس ہزار روپے دیکر ان کی مالی مدد کی جبکہ بارشوں سے250 خاندانوں کا جزوی نقصان ہوا تھا انہیں الخدمت کی جانب سے ٹینٹ، ترپال، راشن اور دیگر ضروری ساز وسامان فراہم کیا گیا مواخات روزگار سکیم کے تحت لوئر دیر میں 21مستحق افراد کو ہتھ ریڑ یاں دی گئی اور فی کس کو ہتھ ریڑی اور 56ہزار روپے کے پھل فروٹ بھی دئے گئے اور مذکورہ افراد اپنے پاوں پر کھڑے ہونے اور اپنے بچوں کے پیٹ پالنے کے لئے با عزت روزگار فراہم کیا گیا ہے غریب اور معزور100افراد کو ویل چئیرز فراہم کئے گئے ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ میں قیدیوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ لگایا جس میں سینکڑوں مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات دی گئی اور ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ میں قیدیوں کے لئے واٹر کولرز بھی لگوائے گئے دارلامان کو بھی واٹر کولر دئے گئے اور موا خات پروگرام کے تحت10افراد کو روزگار کے لئے فی کس ایک ایک لاکھ جبکہ مجموعی طورپر دس لاکھ روپے دئے گئے بیواووں میں سلائی میشنیں تقسیم کئے گئے جس پر وہ سلائی کرکے اپنے بچوں کی پیٹ پال رہی ہیں الخدمت بلڈ سوسائیٹی روزانہ کی بنیاد پر ضرورت مندوں کو خون کے عطیات دیں رہے ہیں اور بلڈ گروپنگ کاٹسٹ بھی کر وا ئے جا رہے ہیں اور عوام میں مریضوں کے لئے خون دینے کا عوام میں شعور اور واگہی بھی پید اکی جرہی ہے ڈصٹرکٹ جیل تیمرگرہ میں قید غریب قیدیوں کو لیگل ایڈ بھی فراہم کیا جا رہا ہے الخدمت ہسپتال تیمرگرہ ظوال بابا میں سینکڑوں بچوں کی تالو کے اپریشن بھی کئے گئے اغوش سنٹر گل آبا دمیں رہائش پزیر 84 یتیم بچوں کو رہائش اور خوراک کی بہترین سہولیات فراہمی جاری ہے ان یتیم بچوں کی نجی سکولوں میں تعلیم دلوانے کے ساتھ ساتھ انہیں علاج معالجہ کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہے اور مذکورہ یتیم بچے عید اور دیگر مواقع پر گھروں کو انے جانے کے اخراجات بھی الخدمت ادا کرتی ہے اور مذکورہ یتیم بچوں پر فی کس 36ہزار خرچہ الخدمت ہی برداشت کرتی ہے اس کے علاوہ لوئر دیر میں الخدمت فاونڈیشن 6ایمبو لینس گاڑیاں معمولی کرایہ پر مریضوں کو مختلف ہسپتالوں اور گھروں کو پہنچا رہے ہیں جبکہ لا وارث لاشوں کو فری میں ان کے گھروں کو پہنچائے جاتے ہیں الخدمت کے زیر اہتمام مختلف سکولوں، اور کالجز میں طلباء کو مختلف مسائل کے حوالے سے اگاہی اور تربیت دینے کے لئے مختلف پراجیکٹ اور اداروں کے تعاون اور اشتراک سے سیمنار منعقد کئے گئیں ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر ڈبلیو ایس ایس پی کے ماہرین نے شرکاء کو ملیریا، ڈنگی، یرقان اور چھاتی کے کینسر، ہپٹائٹس جیسے موزی امراض کے حوالے سے سیمنار اور واک کا انعقاد کیا گیا