بونیر: عدلیہ کے ملازمین کا بجٹ کے خلاف احتجاج، 10 فیصد اضافے کی مخالفت

Spread the love

بونیر (اے ار عابد سے ) آل پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن (ایپجیا) کی کال پر بونیر کے جوڈیشل ایمپلائز نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ 25-2024 میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کے خلاف ضلعی کچہری میں احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ایپجیاء بونیر کے صدر احمد گل نے بڑھتی مہنگائی میں 10 فیصد اضافے کو حکومت کا سنگدلانہ اور ظالمانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں یہ اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مذکورہ اضافے کو مسترد کرتے ہیں اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پنشز میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بجٹ کے خلاف اور اپنے حقوق کے حق میں نعرے درج تھے۔ شرکاء نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button