چکدرہ(بیورورپورٹ)
نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ خیبرپختونخوا وامیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 7مولانا ڈاکٹرمحمد اسماعیل نے کہا کہ 8فروری کو جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو پر مہر لگائیں اور جماعت اسلامی کی امانت دار وجرات مند قیادت کو منتخب کریں۔
اقتدار میں آکر عوام کے حقوق کے حقیقی ترجمان بنیں گے،جماعت اسلامی ملک بھر میں 30ہزار یتیموں کی کفالت کررہی ہیں،ملک بھر میں 350ایمبولنس 24گھنٹے فعال ہے۔
اقتدار میں آکرمہنگائی بے روزگاری اور ظلم کے نظام کو ختم کرکے اسلام کا عادلانہ نظام نافذ،تعلیم وصحت کی معیاری سہولیات فراہم کریں گے۔قوم 8فروری کو ترازو پر مہر لگائے،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 7 ادینزئی میں علماءکنونشن اور باڈوان کے مقامات پر انتخابی کارنرز میٹنگز سے خطاب کرتےہوئے کیا۔امیدوار پی کے 16حاجی عزیز اللہ خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مولانا محمد اسماعیل نے کہا کہ الیکشن کی پرامن،صاف اور شفاف انعقاد کے لیے سرکاری افسران ایمانداری کیساتھ اپنی فرائض سرانجام دیں،کارکنان سیاسی مخالفین کو عزت دیں،گالم گلوچ،کردارکشی اور فتوے بازی سے باز رہے،ہم سیاسی مخالفیں کو بھی عزت دیتے ہیں۔
اس موقع پر ضلعی صدر جمعیت اتحاد علماء مولانا احسان اللہ خالص،تحصیل امیر ڈاکٹر بشیر محمد، تحصیل صدر جمعیت اتحاد علماء مولانا کلیم اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔