
باجوڑ میں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ،پولیو آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن جاں بحق، پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
جمعہ کے دن صبح ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند علاقہ بادسیاہ میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے پولیو این اسٹاپ آفیسرڈاکٹر عبدالرحمن اور ان کیساتھ سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار الیاس کو شدید زخمی کردیا۔
جنہیں علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار باجو ڑمنتقل کیاگیا۔
تاہم ڈاکٹر عبدالرحمن کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث بذریعہ ہیلی کاپٹر سی ایم ایچ ہسپتال پشاور منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔