وزیراعلیٰ کے عوامی ایجنڈے پر عمل درآمد: تیمرگرہ میں صفائی مہم اور ہسپتال کی بہتری کے احکامات

Spread the love

ضلعی انتظامیہ دیر پائین
وزیراعلی خیبر پختونخواہ جناب علی امین گنڈاپور کا عوامی ایجنڈا پروگرام پر عمل درآمد کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب محمد عارف خان کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ڈاکٹر ندا اقبال کی تحصیل میونسپل آفیسرز تیمرگرہ، بلامبٹ ، خال ، ایم۔ ایس ڈی۔ ایچ۔ کیو ہسپتال تیمرگرہ ، اسسٹنٹ ڈاریکٹر لوکل گورنمنٹ جناب عامر نظام درانی اور دوسرے سٹیک ہولڈر کے ساتھ میٹنگ۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق عوامی ایجنڈے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
تمام ٹی ایم ایز کو خاص طور پر ہیڈ کوارٹر تیمرگرہ میں صفائی مہم چلانے کے احکامات جاری کی۔ اور کہا کہ یہ معمول کی بنیاد پر ہونا چاہیے اور تصویری شواہد کے ساتھ پیشرفت کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ جمع کرایا جائے تاکہ اعلیٰ افسران کو بر وقت ارسال کی جاسکیں۔
۔ بروقت رپورٹنگ کے لیے واٹس ایپ گروپ بنایا جائے۔
۔ ایم۔ ایس ڈی۔ ایچ۔ کیو ہسپتال تیمرگرہ ڈاکٹر علی اضغر کو علاج معالجہ ، بروقت طبی سہولیات کی فراہمی، ہسپتال کے تمام ایشوز کو جلد از جلد کور کرنے کی ہدایت کی۔
ڈی ایچ کیو تیمرگرہ کے احاطے میں صفائی مہم شروع کریں اور دیواروں بالخصوص واش رومز اور ویٹنگ ایریاز کو صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو وی سی سیکرٹریز کے ذریعے مختلف ویلج کونسلوں کے احاطے میں تمام دیواروں کو وائٹ واش کرنے کا کام بھی سونپا گیا اور روزانہ کی بنیاد پر ان کے دفتر کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔ تمام ویلج کونسلز سیکٹریز برتھ ، ڈیتھ ، میرج سرٹیفکیٹ بلا کسی تاخیر کے جاری کریں۔ عوام کو بروقت خدمات یقنی بنانے کی ہدایت۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button