
ڈپٹی کمشنر دیر پائین جناب واصل خان کا آج ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ جناب حضرت بلال کے ہمراہ خزانہ بائی پاس بس حادثہ می زخمی ہونے والے مسافروں کی عیادت کی اور ایم۔ایس ڈی۔ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ کو زخمی افراد کی بہترین طبی امداد فراہمی کے احکامات جاری کئے
ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر ڈی۔ایچ۔ کیو۔ ہسپتال میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی اورتمام ڈاکٹرز/ پیرامیڈیکس سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا تاکہ زخمی افراد کو بہترین اور بروقت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائے۔
ڈپٹی کمشنر کے ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جناب جان محمد اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) جناب طارق خان نے جائے حادثہ میں ریسکیوں/ میڈیکل اپریشن کی نگرانی کی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوں 1122 کی میڈیکل ٹیمیں خزانہ بائی پاس کو روانہ کردی گئی۔