
تیمرگرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحصیل خال لوئر دیر میں سمارٹ سکول سٹی سسٹم کیمپس کا افتتاح کردیا گیا، اس سلسلے میں سکول عمارت میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی افتتاحی تقریب میں ٹریڈ یونین کے صدر اخون زادہ حمید الرحمن،سابق ناظم کلیم اللہ،ارشد زمان،ملک شیر نواب علاقہ معززین کے علاوہ سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی،اس موقع پراسلامیہ ماڈ ل کالج تیمرگرہ کے پرنسپل فرید اللہ نے فتتہ کاٹ کر خال میں سمارٹ کیمپس کا افتتاح کیا تقریب سے اپنے خطاب میں پرنسپل اسلامیہ ماڈل کالج تیمرگرہ فرید اللہ اور ڈائریکٹر سمارٹ سکول عثمان اللہ نے کہاکہ تعلیم برائیوں کے خاتمہ کا نام ہے تعلیم معاشرے کی اہم ضرورت ہے جس سے افراد میں شعور بیدار ہوتی ہے،انھوں نے کہاکہ تعلیم کے فروغ اور شرح خواندگی میں اضافہ میں نجی تعلیمی کا کردار مسلمہ ہے انھوں نے کہاکہ سمارٹ سکول سٹی سسٹم جدید نصاب کے ساتھ ساتھ 21ویں صدی کے چیلنجز کی روشنی میں تعلیم کے حصول کو ممکن بنا ئی ہے کلاس رومز میں جدید طرز آلات اوت ائی ٹی شعبہ کو اہمیت دی گئی ہے انھوں نے کہاکہ سمارٹ سکول سٹی سسٹم میں نہ صرف طلباء کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرتی ہے بلکہ ادارہ طلباء کی اخلاقیات کے ساتھ سائنس علوم پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے انھوں نے کہاکہ ہمار مقصدا سرمایہ کاری نہیں بلکہ ضلع میں شرح خواندگی میں اضافہ اور نئے نسل کو بہترین تعلیم سے روشناس کرانا ہے انھوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو بہترین تعلیم دالونے کیلئے سمارٹ سکول سٹی سسٹم میں داخل کر ائیں۔