لوئیر دیر: جماعت اسلامی کی جانب سے اظہار یکجہتی فلسطین ریلی کا انقعاد

Spread the love

(لوئیر دیر) لوئیر دیر تیمرگرہ میں جماعت اسلامی کی جانب سے اظہار یکجہتی فلسطین ریلی کا انقعاد کیا گیا ریلی میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کے ریلی ماہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل، امریکہ مردہ باد کے نعرے درج تھے اس موقع پر ریلی سے جماعت اسلامی لوئیر دیر کے امیر اعزاز الملک افکاری ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے مقرین کا کہنا تھا اسرائیل طویل عرصے سے فلسطینوں کا لہو بہا رہا ہے اسرائیل کے بہیمانہ ظلم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے فلسطینی قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اسرائیل کو حماس کے ہاتھوں شکست ہوچکی ہے وہ اپنی شکست کا بدلہ آبادیوں اور شہروں پر بمباری سے لے رہا ہے جو سراسر بزدلی اور دہشتگردی ہے اسرائیل تاریخ کی بدترین دہشتگردی ظلم و جبر کر رہا ہے پاکستان کے مسلمان بہن بھائی اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ریلی کے شرکاء نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو اپنے مظالم روکنے کا پابند کرے اور فلسطینیوں کی غصب شدہ زمین بحال کرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button