
لوئیر دیر
ڈسٹر کٹ آفیسر فریشرزدیرلوئر سجاد نے کہا ہے کہ دیرلوئر میں مچھلیوں کی غیر قانونی شکار پر مکمل پایندی ہے
قانونی شکار پر کوئی پابندی نہیں غیرقانونی مچھلیوں کا شکار کرنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کرکے ان سے چار لاکھ 30ہزار روپے جرمانہ وصول کیا ہے
اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے انہوں نے بتایا کہ دریائے پنجکوڑہ میں 1لاکھ 26ہزار میٹر ٹن مچھلی موجود ہے اور ہر سال مچھلیوں کی پیدوار میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے
دریائے پنجکوڑہ میں مچھلیوں کی قانونی شکار کرنے کیلئے 525لائسنسز جاری کئے
مچھلی کی کاروبارنے باقاعدہ صنعت کا شکل اختیار کر چکا ہے اور سینکڑوں کی تعداد میں مچھلی کے ہوٹلز کھل گئے ہیں جسمیں سینکڑوں افراد کو روزگار ملا ہے
انہوں نے کہا کہ دریائے پنجکوڑہ میں مچھلیوں کی افزائش نسل بڑھانے کیلئے مارچ میں مزید بچے چھوڑیں جائینگے
انہوں نے کہا کہ دریائے پنجکوڑہ میں مچھلیوں کی غیرقانونی شکار روکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔۔۔