آئی او ایس 18، آئی فون تاریخ کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ متوقع

Spread the love

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل مبینہ طور پر آئی فون کی تاریخ کی سب سے بڑی آئی او ایس اپ ڈیٹ متعارف کرانے جا رہی ہے جس میں AI پر مبنی فیچرز شامل ہونے کی امید ہے۔

ذرائع کے مطابق کمپنی کی جانب سے iOS 18 کا اعلان جون میں ہونے والی ورلڈ ڈویلپرز کانفرنس کے موقع پر متوقع ہے۔ یہ iOS اپ ڈیٹ iWork ایپس میں Large Language Models (LLM) اور جنریٹیو AI شامل کرے گا۔

ان میں سے کچھ سافٹ ویئر اپ ڈیٹس میں سری اور میسجز ایپس کی اپ ڈیٹس شامل ہیں، جو جدید مصنوعی ذہانت سے چلائی جائیں گی۔

توقع ہے کہ ایپل iOS کا بیٹا ورژن جولائی میں متعارف کرائے گا، جبکہ اس کی عام ریلیز ستمبر 2024 میں ہوگی۔

ایپل نے تاحال نئے آپریٹنگ سسٹم میں شامل کیے جانے والے فیچرز کی تصدیق نہیں کی تاہم ماہرین کے مطابق آنے والا آپریٹنگ سسٹم انتہائی متاثر کن ہوگا۔

اس اپ ڈیٹ میں سری ایپ کا دوبارہ ڈیزائن کردہ ورژن شامل ہونے کی امید ہے (جو مناسب اور درست جوابات فراہم کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت اور LLM کا استعمال کرتی ہے)۔

مزید برآں، نئے فیچرز میسجز ایپ میں متعارف کرائے جائیں گے، جن میں فیلڈ سوالات اور خود کار طریقے سے مکمل جملے شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button